Baaghi TV


مریم نواز کا بسنت فیسٹیول کے لیے لاہور میں جامع سیفٹی اور ٹریفک پلان کا اعلان

‎وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے لیے بہترین پلان بنایا گیا ہے اور بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بسنت 800 سال پرانا تہوار ہے اور اس سال پنجاب حکومت کے زیر انتظام منایا جائے گا، جس کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
‎انہوں نے بتایا کہ لاہور کو دنگے، فساد اور انتشار سے پاک کرنے کے لیے سیفٹی پلان کے تحت شہر کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وقت سے پہلے پتنگ اُڑانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور غلط ڈور یا مقررہ سائز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی، جس میں 5 سال تک قید کی سزا شامل ہے۔
‎مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں واپس دلائیں گے، ریڈ زون میں بغیر سیفٹی راڈ کے داخلے پر پابندی ہوگی، موٹر سائیکل سواروں کو 10 لاکھ سیفٹی راڈ فراہم کیے جائیں گے اور بسنت کے دوران 500 بسوں پر مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن، میٹرو اور الیکٹرک بسیں بھی تین دن کے لیے فری چلیں گی، جس سے تقریبا 5 لاکھ سفر کنندگان مستفید ہوں گے۔

More posts