Baaghi TV

مریم نواز کا عمران خان کے بارے میں جھوٹ بے نقاب

مریم نواز کا عمران خان کے بارے میں جھوٹ بے نقاب

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ملتان جلسے میں عمران خان پر جہاں بہت تنقید کی وہاں یہ بھی کہا کہ جب میری دادی فوت ہوئی تو وہ میرے والد کی گود میں تھی اور وہ اپنے بیٹے کو دعائیں دیتی ہوئی اس دنیا سے رخصت ہوئی. میرے والدہ اس وقت لندن میں‌کاؤنٹی کرکٹ نہیں‌ کھیل رہے تھے.

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جو مرتی ہوئی ماں کے پاس نہ آتے۔ کچھ دن سے ن لیگی سوشل میڈیا صارفین نے نوازشریف کے اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہونے کے عمل کو کاؤنٹر کرنے کیلئے یہ افواہ اڑائی کہ وزیراعظم عمران خان اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔

روزنامہ جنگ کا ایک اخباری تراشہ کے مطابق جس وقت وزیراعظم عمران خان کی والدہ فوت ہوئی تھیں اس وقت وزیراعظم عمران خان کاؤنٹی چھوڑ کر پاکستان آئے تھے اور اپنی والدہ کی تدفین میں شریک ہوئے تھے۔
https://twitter.com/oranxaib/status/1333441204390916098?s=20
دراصل پی ٹی آئی سوشل میڈیا صارفین نے نوازشریف پر تنقید کی تھی کہ نہ تو وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شریک ہوئے اور نہ ہی انکے بیٹے کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کیلئے پاکستان آئے جس پر ن لیگی سوشل میڈیا صارفین اور مریم نواز نے کاؤنٹر کرنے کیلئے یہ شوشہ کھڑا کیا ۔
مریم نواز اور ن لیگی سوشل میڈیا صارفین کیا س غلط بیانی پر سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور مریم نواز اور ن لیگی سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی غلط بیانی نہ کیا کریں جو بعد میں پکڑی جائے۔
https://twitter.com/iamrkh1/status/1333433835611164674?s=20
یہ بات کہاں سے چلی ایک صارف نے اس کا سورس بھی بتا دیا
https://twitter.com/KarwaLadu/status/1333412176036564993?s=20

More posts