وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے معاملات طے کرنے کے لیے صرف بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت ضروری ہے اور مذاکرات کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، تاہم پارٹی کے دیگر اراکین خود مذاکرات میں حصہ لینے سے گریز کر رہے ہیں، جسے انہوں نے بدنیتی قرار دیا۔
وزیردفاع نے مزید کہا کہ آئین میں گورنرراج کی گنجائش موجود ہے اور اس کے استعمال کا امکان بھی زیر غور ہے۔