Baaghi TV

میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو دی جائے گی آج بریفنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور و خوض کیا جائے گا، اجلاس میں کرونا کیسز کے حوالہ سے بھی بات چیت کی جائے گی،

وفاقی کابینہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی منظوری دے گی،پاکستان کے آفیشل نقشہ کی تیاری اور اجرا کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارگردگی پر بریفنگ ایجنڈا میں شامل ہے،میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی،گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی

کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ایجنڈا کا حصہ ہے،کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی،وزارت آئی ٹی کےماتحت یوایس ایف کمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،

اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کا بل منظوری کیلئے پیش ہوگا،پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کےچیئرمین کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،پی آئی اے کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید ایجنڈے کا حصہ ہے ،کابینہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری دے گی

More posts