Baaghi TV

بنگلہ دیش،خالدہ ضیا کے علاج پر فیصلہ میڈیکل رپورٹ سے مشروط

bangladesh

بنگلہ دیش میں بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج سے متعلق فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، جبکہ انہیں منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

ذاتی معالج ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین کے مطابق گزشتہ تین روز سے خالدہ ضیا کی طبی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی اور ملکی و غیر ملکی ماہرین ان کا علاج کر رہے ہیں۔ اسپتال میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک منتقلی کی تیاری مکمل ہے لیکن ان کی موجودہ حالت سفر کی اجازت نہیں دیتی، بہتر ہونے پر فیصلہ دوبارہ دیکھیں گے۔

خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن اور سانس میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں نمونیا تشخیص ہوا۔ وہ گردوں، جگر، آرتھرائٹس اور ذیابیطس سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہیں.

غزہ میں شہادتیں70 ہزار سے تجاوز ، بیشتر لاشیں ملبے سے برآمد

وینیزویلا کی فضائی حدود مکمل طور پر بند تصور کی جائیں،ٹرمپ

فیکٹ چیک،سوشل میڈیا پر پنجگور حملہ کی خبر بے بنیاد قرار

More posts