Baaghi TV

میرہزار خان آنیوالاخاندان حادثہ کا شکار ٹرالر کی موٹرسائیکل سے ٹکر تین افراد شدید زخمی

میرہزارخان کے نواحی موضع لنڈی پتافی کے رہائشی مستوئی خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد اختر تین عورتوں اور ایک معصوم بچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ھو کر ڈی جی خان سے عید منانے کے لیے واپس گھر لنڈی پتافی آ رہے تھے

کہ میرہزارخان شریف والا کے نزدیک ایک ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ھوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے جس کے نتیجے میں دو خواتین شاہدہ,مجیدہ موقع پر جاں بحق ھو گیئں

اور اختر,رخسانہ شدید زخمی ھوگے ایک دو سال کی معصوم بچی اقرا بھی معمولی زخمی ھوئی زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا میرہزارخان پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

More posts