Baaghi TV

میرے پاس تم ہو روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

میرے پاس تم ہو روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرے پاس تم ہو روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ،میرے پاس تم ہو روکنے کی درخواست مسترد، ڈرامہ معمول کے مطابق نشر ہوگا،لاہور کی سول کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی

لاہور کی سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کردی۔ سول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔

خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتےہوئے کہاتھا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے۔ لہذٰا عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

‏سندھ ہائی کورٹ :نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

More posts