Baaghi TV

لیونل میسی کا 10 سالہ بیٹا تھیاگو میسی انٹر میامی کی انڈر 12 ٹیم میں شامل

ارجنٹائن کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی کے 10 سالہ بیٹے جسکو تھیاگو میسی کے نام سے جانا جاتا ہے، میسی کی ٹیم میں شمولیت کے ایک ماہ بعد ہی انٹر میامی انڈر 12 اسکواڈ میں شامل ہو گیا اور اسے پہلی کپ چیمپئن شپ جیتنے میں مدد دی۔سی بی سی سپورٹس کے مطابق، میسی کا بیٹا ان 150 نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو میجر لیگ سوکر ٹیم کی یوتھ اکیڈمی کے لیے مقابلہ کرتے ہیں اور انٹر میامی کی انڈر 12 ٹیم کا رکن ہے۔انٹر میامی یوتھ ٹیم نے ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے رومیو اور سابقہ ہیڈ کوچ فل نیویل کے بیٹے ہاروی کو بھی تیار کیا ہے،

More posts