Baaghi TV

مکی آرتھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے زمہ داری سنبھالنے کے لئے سری لنکا پہنچ گئے

ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے سری لنکا میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ، ایشیاکپ میں پاک بھارت مقابلے تک پلیئرز کے ساتھ رہیں گے
انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈاربی شائر کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ذمہ داری نبھانے والے مکی آرتھر سری لنکا پہنچ گئے، افغانستان کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ٹیم اور پلیئر پرفارمنس کا جائزہ لیا ،سیریز کے بعد پوری توجہ سے کوچنگ فرائض انجام دیں گے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آئیں گے پھر ٹیم کے ہمراہ سری لنکا قیام کریں گے میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دو ستمبر کو شیڈول میچ تک کوچنگ خدمات انجام دیں گے

More posts