Baaghi TV

میر شکیل کے کزن کی ہم ٹی وی پر قبضے کی کوششیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیو جنگ گروپ کے روح رواں میر شکیل الرحمان کے کزن کی جانب سے ہم ٹی وی پر قبضے کی کوشش کا انکشاف سامنے آیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف تجزیہ نگار شاہین صبہائی نے کہا ہے کہ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کا قریبی رشتہ دار ایچ ایم ٹی وی کو سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے اور مبینہ طور پر اس نے اپنے بہت سارے حصص بازار سے خرید لئے ہیں۔ ہم گروپ اے جی ایم میں 26 اگست کو ہوسٹل ٹیک اوور لینے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ یقین نہیں ہے کہ کون جیتے گا لیکن کچھ بڑی چیز پک رہی ہے

https://twitter.com/SSEHBAI1/status/1296165609684819968?s=08

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ جناب شاہین صہبائی! میرے پاس آپ کے لیے ایک زیادہ اہم خبر ہے۔ میر شکیل الرحمن کے اپنے ادارے اور خاندان میں اس کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔۔۔۔ اور اب تک یہ لوگ کامیاب ہیں۔ ۔۔۔۔ تفصیل نہ پوچھ ہیں اشارے کافی/ اسی طرح یہ کہانیاں کہی جاتی ہیں۔

شاہین صبہائی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ صبہائی صاحب ،آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں،ہم جیو کا آف شوٹ چینل ہے ، پہلے ہی! اور ہم جانتے ہیں کہ اسے کون سنبھال رہا ہے! دلچسپ بات یہ ہے کہ چاہے وہ اسے سنبھال لیں یا نہیں، جو ذہن جیو پر حکمرانی کرتے ہیں وہی ہم کو چلا رہے ہیں

ایک صارف نے کہا کہ جیو نے خاموشی اور غیر قانونی طور پر مارکیٹ سے ہم TV کے شئیرز خریدے ہیں تو مطلب اب گھر میں ہم TV پر بھی پابندی لگادی جائے

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ویسے جیو کے پاس تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں – کتنے لوگوں کو فارغ کرچکے ہیں – لیکن پیسے سے پیسہ بنانے کیلئے پیسے ہیں

https://twitter.com/Zai0902/status/1296174825287884802

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ اسوقت جیل میں ہیں، آج بھی احتساب عدالت مین سماعت ہوئی اور عدالت نے میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی

More posts