Baaghi TV

مودی کے بھارت میں کرونا وائرس سے ہوئی پہلی موت

مودی کے بھارت میں کرونا وائرس سے ہوئی پہلی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے پہلے مریض کی موت ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 68 ہے

بھارت میں کرونا وائرس کے مریض کی موت کرناٹک کے علاقے گلبرگی میں ہوئی،بھارتی وزارت صحت کے مطابق 72 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا،متاثرہ شخص 29 فروری کو سعودی عرب سے بھارت واپس پہنچا تھا، بھارتی وزارت صحت نے متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق کر دی

بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 8 مزید مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے

بھارتی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مزید 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اورنگ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سالانہ ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنگ آباد میں یہ یاترا ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جو ناتھ شاشتی یاترا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے.

More posts