مودی کے نااہل دور میں بھارت کو سفارتی اور دفاعی ناکامیوں کے بعد تجارتی میدان میں بھی ذلت آمیز شکست ہوئی ہے
خودمختاری اورگلوبل ساوتھ کی قیادت کا نام نہاد دعویدار بھارت، معاشی ترجیحات پس پشت ڈال کربڑی طاقتوں کے دباو کے سامنے ڈھیر ہو گیا،بھارتی جریدہ دی وائر نے بھارت کی ناکامیوں کو مودی سرکار کے ڈبلیوٹی او کانفرنس سے خالی ہاتھ لوٹنے کے مترادف قرار دیا، جریدہ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کانفرنس میں گھٹنے ٹیکنے پر نااہل مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیاکہ بھارت نے ڈیجیٹل مواد کی ترسیل پر کسٹم ڈیوٹی نہ لگانے کی امریکی شرط کو قبول کرنے کا واضح اشارہ دیا،ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں بھارت نے سرمایہ کاری سہولت معاہدہ کسی مزاحمت کے بغیر ہی قبول کرلیا، بھارت نے اپنے کسانوں سے غداری اور امریکہ کی وفاداری کرکے خوراک کی عوامی ذخیرہ اندوزی پربھی شکست قبول کی
خلیجی جنگ کے تناظر میں بھی مودی کو ملکی مفادات اسرائیل سے دوستی کی بھینٹ چڑھانے پر آڑےہاتھوں لیا جارہا ہے،ماہرین کے مطابق مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت کوتوانائی بحران،کرنسی پر دباؤاورترسیلاتِ زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا بھی سامنا ہے،بھارت کا اقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیزخواب نااہل مودی کی ناکام اور تباہ کن پالیسیوں کے باعث خاک میں مل چکاہے
