Baaghi TV

مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع

محکمہ موسمیات نے شدید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی جس کے پیش نظر ملک بھر میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے، رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 40 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں، معمول سے زائد بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی ڈر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے میں ملوث ایک اور شخص گرفتار این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ شمالی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے علاقے معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گلیشئرز پگھلنے کی بھی توقع ہے، جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب (GLOF) کی صورت میں دریاؤں میں طغیانی نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

More posts