Baaghi TV

سابق چیمپئن سپین کی شکست پر مراکش مداحوں کا ایڈوار روڈ لندن پرجشن

اسپین کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں شکست پر مراکش مداحوں کا ایڈوار روڈ لندن پرجشن

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دے دی۔ جبکہ اس کے بعد لندن میں مقیم مراکش مداح ایڈوار روڈ لندن پر نکل آئے اور انہوں نے اس جیت پر جشن منایا ہے. مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا، دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھربرابر ہوگیا۔


میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کرایا گیا۔مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ جبکہ مراکش کی اس جیت پر وزیراعظم شہباز شریف بھی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا، اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ مراکش نے کھیل کا بہترین اختتام کیا۔ خیال رہے کہ اسپین نے 2010 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس بار بھی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک تھی۔

More posts