Baaghi TV

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ-24-گھنٹوں-میں-موسم-کیسا-رہے-گا؟ #Baaghi

ملک کے بیشتر اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا البتہ رات میں خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بوندا باندی متوقع ہے۔

More posts