Baaghi TV

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی لاکھوں کی مالیت کا سامان پکڑ لیا

موٹروے پولیس نے ساٹھ لاکھ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑ لیا
تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے کلرکہار کے قریب موٹروے پر بس نمبر LES 333 کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن بس ڈرائیور نے بس موقع سے بھگا دی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے بس کا تعاقب کیا گیا کافی تگ و دو کے بعد بس ڈرائیور نے بس کو سائیڈ میں روکا اور ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی
بس میں 4 ملزمان سوار تھے جس میں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
ملزمان میں عبدالقادر آدم خان اور عبدالرحیم شامل ہیں چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے
مزید بس کی تلاشی لینے پر بس میں سے تقریبا 60 لاکھ مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا بس پشاور سے لاہور کی جانب جا رہی تھی
ملزمان بمعہ نان کسٹم پیڈ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا DIG موٹروے زون اشفاق احمد نے افسران کی اس کارروائی کو سراہتے ہوے
شاباش دی اور تعریفی اسناد کے ساتھ کیش انعام کا بھی اعلان کیا

More posts