Baaghi TV

موٹر وے پولیس نے گمشدہ بیگ رقم سمیت مالک کے حوالے کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

موٹر-وے-پولیس-نے-گمشدہ-بیگ-رقم-سمیت-مالک-کے-حوالے-کر-کے-ایمانداری-کی-مثال-قائم-کر-دی #Baaghi

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقراررکھتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں۔

باغی ٹی وی: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی کہ سر وس ایریا عبدالحکیم پر ایک بیگ گم ہوگیا ہے –

ترجمان کے مطابق اس اطلاع پر پٹرولنگ افسران ایم تھری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گمشدہ بیگ تلاش کرلیا۔

پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا جس میں 32700 روپے اور دیگر اشیاءبھی شامل تھیں رقم کی واپسی پر شہری نے موٹروے پولیس کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

More posts