Baaghi TV

مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لیڈی ڈاکٹر کا میڈیکل کروانے کا حکم

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے شادی کا جھانسہ دے کر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو سگے بھائی ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شادی کا جھانسہ دے کر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار دو سگے بھائی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے پولیس کو ملزمان اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے پہلے ہی اپنا میڈیکل کروالیا تھا لیکن پولیس اپنی طرف سے اس کا دوبارہ میڈیکل کروائے گی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں گھر میں اکیلی رہتی ہوں، میرے کزن طارق نے مجھے شادی کا کہا تھا 26 مارچ کو اپنے فلیٹ پر لے گیا زیادتی کے بعد مجھے پستول دیکھا کر خاموش رہنے کے لئے کہا گیا۔واقعے کا مقدمہ وومن تھانہ جنوبی میں متاثرہ ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

More posts