Baaghi TV

پنڈی نصیرآباد میں ملزم کے حملے سے خاتون زخمی

zaman park

راولپنڈی کے علاقے تھانہ نصیر آباد کی حدود چاکرا نئی آبادی رزاق ٹاون میں فرحان نامی شخص نے خاتون پر حملہ کیا ہے ۔ خاتون نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان نے اس پر تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی ہے۔ ملزم کے پاس پستول بھی تھا اور وہ مارنے کی دھمکی دیتا رہا.پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

مضروبہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس کو ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے ایسے ملزمان کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے ۔ ایسے ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ خواتین کو گھروں سے باہر نکلنے میں مسائل نہ ہوں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والے ملزمان کے حوالہ سے سخت پالیسی بنائی گئی ہے ۔ خواتین بلا جھجک پولیس سے رابطہ کریں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا اور انکی مکمل قانونی مدد کی جائے گی۔ خواتین پر تشدد کرنے والے ملزم سزا سے نہیں بچ پائیں گے

More posts