Baaghi TV

منیب بٹ کا مردوں کو ایک مشورہ

منیب بٹ اور ایمن خان نے دونوں نے حال ہی میں ایک وڈیو بنائی ہے اس میں انہوں‌نے ایک کمرشل کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کمرشل دیکھ کر بہت اچھا لگا کیونکہ اس کمرشل میں گھر داری کو دکھایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مردوں کو چاہیے کہ عورتوں کی گھر کے کاموں میں مدد کریں. ایمن نے کہا کہ گھر میں‌کوئی ڈنر ہو یا دعوت اس میں خواتین کچن میں‌لگی ہوتی ہیں وہ نہ دعوت کو انجوائے کرپاتی ہیں اور نہ ہی ڈنر کو. تو مردوں کو چاہیے کہ وہ عورتوں‌کی مدد کریں گھر کے کام کرنا صرف عورت کی زمہ داری نہیں‌ہے بلکہ مردوں‌کو بھی اس میں اپنا حصہ

ڈالنا چاہیے. منیب بٹ نے کہا کہ عورتوں کا بھی حق ہے کہ وہ دعوت ڈنر کو انجوائے کریں‌، مرد اس میں ان کے کاموں‌میں‌مدد کر دیں تو ان کا بھی بوجھ ہلکا ہو سکتا ہے اور وہ بھی گھر میں ہونے والی پارٹیز کو انجوائے کر سکتی ہیں. ایمن نے کہا کہ میں اور منیب گھر میں مل کر کام کرتے ہیں اور ہمارے دوستوں‌نے آنا ہو یا فیملی نے ہم دونوں مل کر انتظامات کرتے ہیں. منیب نے کہا کہ مرد اپنی مائوں بہنوں بیٹیوں کی کچن کی ذمہ داریوں‌کو اگر بانٹ لیا کریں‌تو خواتین کے لئے بھی آسانی ہو جاتی ہے .

More posts