Baaghi TV

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ملاقات

ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اوورسیز ندیم اسلم چوہدری، آصف جمال، طارق حسن اور عمر مشتاق شریک تھے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر محنت سعید غنی اور چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ موجود رہے۔ اجلاس میں ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی صوبوں کو منتقلی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
‎وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی ڈی وولوشن سے مزدوروں کو بڑا فائدہ ہوگا، تاہم قانونی تنازعات کی وجہ سے فنڈز نہ وفاق کو مل رہے ہیں اور نہ صوبوں کو۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسئلے کا حل باہمی مشاورت سے نکالا جائے گا۔
‎دونوں فریقین نے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اور فیصلہ ہوا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر سعید غنی اپنی ٹیموں کے ساتھ مزید اجلاس کریں گے۔ ورکرز کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے، ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر سے متعلق اصلاحات پر مشترکہ حکمت عملی، اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو وفاق و صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا گیا۔
‎اجلاس میں لیبر ویلفیئر کے معاملات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

More posts