Baaghi TV

مستفیض الرحمٰن کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

psl

بنگلہ دیش کےفاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 میں ایکشن میں نظر آئیں گے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ان کی فرنچائز کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے دور میں بلے بازوں کے لیے چوکنا رہنا ضروری ہوگا کیونکہ مستفیض الرحمٰن پی ایس ایل 11 میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کی شمولیت سے جس بھی فرنچائز کو وہ دستیاب ہوں گے، اس کے فاسٹ بولنگ اٹیک کو نمایاں تقویت ملنے کی توقع ہے۔

حالیہ آئی پی ایل نیلامی میں بھاری رقم حاصل کرنے کے باوجود مستفیض الرحمٰن اب پاکستا ن کی بڑی ٹی 20 لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گےمستفیض الرحمٰن کی پی ایس ایل میں شمولیت لیگ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے، جس سے ایک عالمی شہرت یافتہ ٹی 20 اسپیشلسٹ ٹورنا منٹ کا حصہ بن گیا ہےپی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے، جبکہ اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ مستفیض الرحمٰن کس فرنچائز کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا تجربہ ٹورنامنٹ کے توازن پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

‎اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ دورے پر صومالیہ کی شدید مذمت

واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مستفیض الرحمٰن کو ان کی سابق ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن سے قبل ریلیز کردیا تھا،بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر فرنچائز نے بولر سے علیحدگی اختیار کی،پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن اور آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کے شیڈول اس سال ایک ہی وقت میں رکھے گئے ہیں۔

مستفیض الرحمٰن کی آئی پی ایل سے علیحدگی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجے گااس فیصلے کی وجہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات بتائی گئی ہیں۔

بھارت پر جہاز ٹیسٹ ہو گئے، اتنے آرڈر مل رہے ہیں ہو سکتا ہے آئی ایم ایف کی ضرورت نہ رہے، خواجہ آصف

ورلڈ کپ فروری میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، جبکہ مستفیض الرحمٰن کے معاملے میں دی گئی سیکیورٹی وجوہات کو بھی اس فیصلے سے جوڑا جارہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات میں مزید کشیدگی کا تاثر مل رہا ہے۔

More posts