Baaghi TV

مظفرگڑھ بااثر افراد کی بیوہ خاتون کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش تین افراد پر تشدد

مظفرگڑھ کے نواحی علاقے موضع کالن شاہ کی رہائشی نسیم بی بی نے بتایا کہ میرے شوہر کو فوت ہوئے آٹھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے اسکے چھوٹے چھوٹے بچےہیں اسے بچوں سمیت علاقہ کے بااثر لوگوں اکبر شاہ عمران شاہ و دیگر نے تیزاب سے جھلسا نے اور بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر نکال دیا وہ کراچی محنت مزدوری کر کے بچوں کو پالنے لگی اس دوران انہوں نے اسکے رقبہ نو کنال پر قبضہ کر لیا۔

اسے عدالت کے ذریعہ رقبہ واپس مل گیا حال ہی میں گندم کی فصل کاٹ کر آبپاشی کے لئیے پیٹر بور کرایا تو قبصہ گروپ اکبر شاہ،محمد حسین،قمر شاہ،عمران شاہ،سجاد حسین،صابر شاہ،الیاس شاہ،دیگر نے دھاوابول دیا اور ڈیڑھ لاکھ مالیت سے کرایا گیا پانی کا بور مٹی اور اینٹیں ڈال کر ختم کر دیا مزاحمت پر اسکی رشتہ دار خواتین اور بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

More posts