Baaghi TV

سری لنکا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ لنکن ٹائیگرز نے سماراوکرما کے ناقابل شکست 91 رن کی بدولت 263 رن کا ہدف گیارہ گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ یہ میچ لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی میں کھیلا گیا جہاں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 262 رن پر آؤٹ ہوگئی جب کہ اننگ کی دو گیندیں باقی تھیں۔ نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ لوگن وین بیک نے 59 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔263رن کاہدف سری لنکا نے 48.2 اوور میں حاصل کرلیا، سماراوکرما نے 91 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ پتھم نسانکا 54 اور چریتھ اسالنکا نے 44 رن بنائے، دھننجایا ڈی سلوا 30 اور کوشل مینڈس نے 11رن بنائے۔
نیدرلینڈز کے آریان دت نے 3 ،کولن ایکرمین اور میکیرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے

More posts