Baaghi TV

پابندیاں برقرار رہیں تو مذاکرات بے فائدہ ہیں،ایرانی صدر

israel

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران پر پابندیاں ہی عائد رہیں تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کی صدر کیرین کیلرسٹر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران بامقصد مذاکرات کا حامی ہے اور ایٹمی معاملے پر مذاکرات کے عمل کا ہمیشہ خیر مقدم کرے گا۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے فتویٰ دیا ہوا ہے، اس لیے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران عالمی قوانین اور اصولوں کے مطابق منظور شدہ فریم ورک کے اندر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

ایف آئی اے میں تنظیمِ نو، آپریشنل ڈھانچہ 3 ریجن میں تقسیم، 2 نئے زون قائم

More posts