وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وادی تیراہ میں اس وقت کوئی آپریشن نہیں ہو رہا اور جب بھی کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی وادی تیراہ کے معاملے پر منفی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے خلاف ریاستی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل سب کے سامنے ہے اور پی ٹی آئی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقائق کو سامنے رکھا جانا چاہیے۔
وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، ہوگا تو اعلانیہ ہوگا، طلال چوہدری
