Baaghi TV

مرمت میں تاخیر ، نوجوان نے شوروم کو آگ لگا دی

Fire

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک نوجوان نے الیکٹرک بائیک کی مرمت میں تاخیر کے باعث شوروم کو ہی آگ لگادی۔

باغی ٹی وی کو موصول رپورٹ کے مطابق 26 سالہ نوجوان نے 28 اگست کو اسکوٹر خریدا تھا اور مسلسل تکنیکی مسائل کا سامنا کر رہا تھا، کمپنی کو متعدد شکایات کے باوجود شوروم کے عملے کی جانب سے مسئلہ حل نہ ہونے پر غصے میں آ کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔10 ستمبر کو ملزم نے پیٹرول خرید کر کالابورگی میں الیکٹرک بائیک کے شوروم کو آگ لگا دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس وقت شوروم بند تھا، تاہم آتشزدگی سے 6 اسکوٹرز شدید متاثر ہوئیں۔ نقصان کا اندازہ تقریباً 8.5 لاکھ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے۔ پہلے آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ سمجھی جا رہی تھی، لیکن ملزم کے اقبال جرم کے بعد معاملہ واضح ہوگیا۔ الیکٹرک بائیک کمپنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

More posts