سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ 9 سینیٹرز اور 3 اراکین قومی اسمبلی آن لائن فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔
* صاحبزادہ حامد رضا سے 4 لاکھ 90 ہزار روپے دھوکے سے ہتھیا لیے گئے۔
* سینیٹر فلک ناز سے شوکت خانم ہسپتال کے نام پر 4 لاکھ 85 ہزار روپے چھین لیے گئے۔
* سینیٹر کال مندوخیل سے ایک گورنر کے نام پر رقم ہتھیا گئی۔
* ناز بلوچ کو آن لائن ہراسانی اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔
* ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی جعلی فائل بنا دی گئی۔
* سینیٹر پلوشہ سے آن لائن سرمایہ کاری کے بہانے دھوکہ ہوا۔
این سی سی آئی اے نے دو ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جبکہ دیگر کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایک درجن سے زائد ارکان پارلیمان آن لائن فراڈ کا شکار
