Baaghi TV

آکسیجن سپلائی ختم ہونے سے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے

پشاور کے بڑے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کیلئےآکسیجن سپلائی ختم ہونے سے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ترجمان اسپتال کے مطابق گزشتہ رات آکسیجن کی سپلائی کم پڑگئی تھی۔ ہمارے پاس کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔متاثرہ افراد میں زیادہ ترکورونا کے مریض تھے اور 3کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ہم نیوز کیساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے سے متعلق 48گھنٹے کے اندر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

کسیجن کی عدم دستیابی سے کتنے مریض متاثر ہوئے یہ اندازہ لگانا ابھی مشکل ہے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کو گزشتہ روزانہ10 ہزار لیٹر آکسیجن درکار ہوتی ہے اور یہ روزانہ سپلائی کی جاتی ہے، لیکن گزشتہ روز آکسیجن نہیں پہنچائی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےانکوائری کا حکم دے دیا ہے۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کم ہوئی۔ یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہایاتو آکسیجن فراہمی میں مسئلہ تھا یا غفلت ہوئی۔

More posts