Baaghi TV

پاکستان میں موجود ترک شہریوں نے اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی

پاکستان میں موجود ترک شہریوں کی اکثریت نے صدارتی انتخاب میں رجب طیب اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی ہے جبکہ گزشتہ روز ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوئے جن کے نتائج بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔

ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ ترک انتخابات کیلئے پاکستان میں بھی ووٹنگ ہوئی اور ترک شہریوں نے بھی اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
پاکستان سے ترک صدر طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی۔ ترک میڈیا کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پاکستان میں 394 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے صدر طیب اردوان نے 261 ووٹ لیکر آگے رہے۔ کمال قلیچ دار اوغلو نے 102 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ پارلیمانی انتخابات میں بھی پاکستان میں ترک صدر اردوان کی جسٹس پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور 216 ووٹ لیے۔

More posts