Baaghi TV

پاک سر زمین پارٹی سنٹرل پنجاب کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

پاک سر زمین پارٹی سنٹرل پنجاب کے ذمہ داران نے
عظیم آراء فاونڈیشن کے ہمراہ پریس کلب لاھور کے باھر فلسطینی مسلمانوں حق میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا. اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل اور سنٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی. انہوں نے فلسطینی مسئلہ کے بارے واضح حکومتی پالیسی کا مطالبہ کیا.

شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں نعرے درج تھے. اس موقع پر جنرل سیکرٹری رانا نعمان وسیم, رانا ابو ھریرہ. جنید ماجد و دیگر کارکنان نے شرکت کی.

More posts