اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور لبنان و ایران میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عثمان جدون نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں اور شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت
