Baaghi TV

پاکستان کا نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ نریندر مودی جو کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاہم پاکستان نے انڈیا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے،

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 21 ستمبر کو نئی دہلی سے ائیر انڈیا ون کے ذریعے نیویارک روانہ ہوں گے جبکہ وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے، اس سے قبل پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی تاہم گزشتہ دنوں بھارتی صدر نے بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی، پاکستان کے اس فیصلہ پر عوامی سطح‌ پر زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا ہے،

More posts