Baaghi TV

پاکستان نے فرانس کو ہرا کر نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

Hocky

پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائشیا میں جاری نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوالالمپور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں مقررہ وقت تک پاکستان اور فرانس کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔فرانس نے میچ ختم ہونے سے چند لمحے قبل گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔بعد ازاں، پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان نے 3 کے مقابلے میں 2 گول اسکور کر کے فرانس کو شکست دی اور فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

یاد رہے کہ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شکست کے باوجود پاکستان گول اوسط کے باعث سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم پاکستان کی اگلے مرحلے میں رسائی کا دار و مدار ملائیشیا اور جاپان کے درمیان ہونے والے میچ پر تھا۔

پاکستان کے حق میں فیصلہ کن میچ میں ملائشیا نے جاپان کو 1-2 سے شکست دی، جس کے نتیجے میں پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

خیبرپختونخوا میں بجٹ بحران شدت اختیار کر گیا، اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس

شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی امن اور باہمی تعاون پر گفتگو

More posts