Baaghi TV

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ کو فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ،بالاکوٹ میں شدت پسندوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں،بھارتی آرمی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،بھارت منفی ہتھکنڈوں سے ریاستی دہشت گردی کو چھپا نہیں سکتا،بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 2019میں بھارت نے فائر بندی کی متعدد بارخلاف ورزی کی،بھارتی فائرنگ سے 26بے گناہ شہری شہید اور 124زخمی ہوئے،بھارت نےاقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو بھی کام سے روکا ہوا ہے،بھارتی اقدامات خطے میں امن وسلامتی کے لیےشدید خطرہ ہیں،عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پرظلم وبربریت سے روکے ،دفترخارجہ نے پاکستان کی جنیوا مہم سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والے پیغامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

More posts