اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری 2026 کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق فروری میں پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات زر متحدہ عرب امارات سے موصول ہوئیں جو 696.24 ملین ڈالر رہیں۔ اس کے بعد سعودی عرب سے 685.50 ملین ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے فروری 2026 میں مجموعی طور پر 3.29 ارب ڈالر وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 میں ترسیلات زر 3.12 ارب ڈالر تھیں جبکہ جنوری 2026 میں یہ رقم 3.46 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2025 سے فروری 2026 تک کے آٹھ ماہ کے دوران مجموعی ترسیلات زر 26.49 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہیں۔
اس عرصے میں برطانیہ سے 532.03 ملین ڈالر جبکہ امریکا سے 319.46 ملین ڈالر پاکستان منتقل کیے گئے۔
فروری 2026 میں پاکستان کو 3.29 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول
