پاکستان نے سکھر، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان اور میرپور آزاد کشمیر کے ایئرپورٹس کو نئے انداز میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ خضدار میں غیر فعال ایئرپورٹ کو بحال کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے، جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ بھی کی جائے گی۔
پروازوں کی حفاظت اور پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں لاہور ایئرپورٹ پر یہ نظام فعال ہوگا، جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جلد ای گیٹس نصب کیے جائیں گے۔ بعد ازاں کراچی، لاہور اور باچا خان ایئرپورٹس پر بھی ای گیٹس لگائی جائیں گی۔
پاکستان کے چار ایئرپورٹس کو جدید انداز میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
