Baaghi TV


پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

t20


پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ حکومتِ پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
‎تاہم اجلاس میں یہ طے پایا کہ پاکستان 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا اور اس میچ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ فیصلے سے بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور ٹورنامنٹ انتظامات پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے متعلقہ فورمز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

More posts