Baaghi TV


افغانستان میں نئی فضائی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، خواجہ آصف

‎وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا اگر سرحد پار سے امن کی ضمانت فراہم نہ کی گئی۔
‎غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کابل میں قائم طالبان حکومت اور بھارت کی مبینہ ملی بھگت کے تحت جاری ایک پراکسی جنگ کا حصہ ہیں۔
‎وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کو مسلسل سرحد پار سے خطرات کا سامنا ہے، اور جب تک افغانستان کی جانب سے واضح طور پر امن کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ اگر دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں جاری رہیں تو پاکستان افغانستان کے اندر فضائی کارروائی سمیت سخت اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔
‎واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کا مؤقف ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان میں موجود طالبان حکومت کی حمایت حاصل ہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

More posts