Baaghi TV

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا اورماڑہ کے کھلے سمندر میں کامیاب سرچ اینڈ رسکیو آپریشن

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا اورماڑہ کے کھلے سمندر میں کامیاب سرچ اینڈ رسکیو آپریشن

مورخہ 21 جنوری ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ جو کہ روٹین پیٹرولنگ پر سمندر میں موجود تھی۔ اس کو دن 1130 بجے ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ال عدیل نامی ماہی گیر کشتی جو کہ گڈانی سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں اورماڑہ سے تقریباً 08 ناٹیکل میل دور مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے ۔

PMSA کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فوراََ روانہ ہوئی ۔ موقع پر پہنچ کر 6 ماہی گیروں کی جان بچائی۔ ماہی گیر کشتی کے انجن کو مرمت کیا۔ اور ماہی گیروں کو کھانا اور طبی امداد بھی دی۔ بعد ازاں کشی کو واپس گڈانی روانہ کر دیا گیا ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔

More posts