Baaghi TV

پاکستان کے ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

karachi airport

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈے سائبر حملوں سے محفوظ ہیں اور فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق تمام سافٹ ویئر اور الیکٹرانک سسٹمز، بشمول امیگریشن، مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی قسم کی فنی خرابی یا سیکیورٹی خطرے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یورپ اور برطانیہ کے بڑے ایئرپورٹس ایک بڑے سائبر حملے کی زد میں آگئے تھے، جس کے نتیجے میں لندن ہیتھرو، برسلز اور برلن جیسے مصروف ہوائی اڈوں پر چیک اِن سمیت دیگر الیکٹرانک سسٹمز ناکارہ ہوگئے۔

اس صورتحال کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض پروازیں منسوخ بھی ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق کولنز ایئروسپیس کے الیکٹرانک سسٹمز اس حملے سے متاثر ہوئے اور کمپنی نے تکنیکی مسئلے کی تصدیق کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ملک کے تمام ایئرپورٹس اس سائبر حملے سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

پھالیہ میں پنجاب وسیب کا احتجاج، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا مطالبہ

More posts