Baaghi TV

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

‎اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 21.33 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو 4.54 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد حاصل ہوا ہے۔
‎ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر 5.61 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.15 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.07 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 5.18 ارب ڈالر رہ گئے۔
‎گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگلے دو سال تک معیشت بحالی اور استحکام کے مرحلے میں رہے گی، اور اس دوران ایسی بلند شرح نمو کی کوشش نہیں کی جائے گی جو موجودہ حالات میں برقرار نہ رکھی جا سکے۔
‎مرکزی بینک کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی پالیسیاں یہ تعین کریں گی کہ آیا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا موجودہ قرض پروگرام پاکستان کے لیے آخری ثابت ہوگا یا نہیں۔
‎انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم یا متروک نہیں کیے جا رہے، اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جعلی ہیں۔ حکومت نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر کام کر رہی ہے، تاہم حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

More posts