Baaghi TV

پرچہ آؤٹ کرنے پر 12 افراد کو معطل کر دیا ، وزیر تعلیم خیبر پختونخوا

kpk education minster

صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے جاری میٹرک امتحانات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک امتحانات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شکایات موصول ہوئی ہے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے مزید کہا کہ پرچہ آؤٹ ہونے والوں کی نشاہدہی کر دی گئی ہے۔ اور پرچہ آؤٹ کرنے پر 12 افراد کو معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن امتحانی ہال کے حوالے سے شکایت موصول ہوتی ہے ان ہالز پر پابندی لگا ئیں گے۔ کیونکہ ہمارے امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ شفافیت ہے۔ باقی صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں امتحانات تسلی بخش ہیں۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچہ جات پچھلے سالوں کے اور زیادہ تر فیک ہوتی ہیں، لہذا مردان ،ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ میں انکوائری شروع کئے ہیں جو لوگ بھی ملوث پائے گئے معطلی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ 24 ہزار امتحانی عملے میں 98 فیصد ٹھیک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ اور محکمہ تعلیم کے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے کمپیوٹرائزڈ ڈرا امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، امتحانات ایس ایل او بیسڈ لے رہے ہیں نقل کی گنجائش بہت کم ہیں۔ فیصل خان ترکئی نے کہا کہ میں خود اور میری ٹیم صوبہ بھر کے امتحانی نظام کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ آنے والے ایف اے ایف ایس سی امتحانات کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.

More posts