Baaghi TV

پی سی بی چئیر مین ذکاء اشرف سے امریکی قونصلر جنرل کی الوداعی ملاقات

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی۔امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات امریکی قونصل جنرل کی الوداعی ملاقاتوں کا حصہ تھی، ان کی دو سالہ مدت سفارت ختم ہو رہی ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جہاں قونصل جنرل ولیم مکانیولے نے ذکا اشرف کو معذور کرکٹ ٹیم سپورٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ میں کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

More posts