Baaghi TV

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا

پی سی بی کے مطابق ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے متعدد مرتبہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں کیں،ایونٹ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس تین سال کے لیے ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای کے پاس تھے

پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا تھا کہ پی سی بی ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود پارٹنر نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی، پی سی بی اب نئے براڈکاسٹرز اور سب لائسنسیز سے رابطے میں ہے، پی سی بی کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن باقی نہ رہا،واجبات کی عدم ادائیگی اوردیگرخلاف ورزیوں پرمعاہدہ ختم کیاگیا،

More posts