Baaghi TV

جدہ سے پہلی حج پرواز 146 عازمین کو لے کر کراچی پہنچ گئی

piahajj

جدہ سے حجاج کرام کو لے کر پہلی حج پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ ایئر بلیو کی پرواز 146 عازمین حج کو لے کر کراچی پہنچی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پہلی حج پرواز کی آمد پر صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ شیرازی نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا، جبکہ ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عدنان خان، ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ، کسٹمز، ہیلتھ اور ایئرلائن کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق حجاج کرام کے سامان کی فوری ترسیل کے لیے علیحدہ بیلٹ مختص کی گئی ہے اور اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ حاجیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

برطانیہ میں فیملی ویزوں کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش

پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع

کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، رواں سال 48 شہری لقمہ اجل بن گئے

بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد برسلز پہنچ گیا

More posts