Baaghi TV

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے نام سامنے آگیا

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے نام سامنے آگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں جسٹس قیصر رشید کو بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی. جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات کے باعث چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ خالی تھا.حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا گیا.

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کا شکار ہو کر کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے تھے . جسٹس وقار احمد سیٹھ اس تین رکنی بنچ کے سربراہ بھی تھے جس نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی تاہم اس فیصلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو کالعدم قرار دے دیاتھا۔

ٹوپی غلط پہننے پر پرویز مشرف کو سزا سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ وکیل پر برہم، کیا کہا؟

More posts