Baaghi TV

پشاور کی ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی فلسطینی سفیر سے ملاقات

پشاورپاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر حبیب اللہ زاہد کی قیادت میں پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد رابی سے ملاقات کی انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور نہتے فلسطینی عوام پراسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔احمد ربی نے مظلوم فلسطینیوں کے لئے موئثر آواز اٹھانے پر حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کا کیس مدلل انداز میں پیش کیا جسکی بدولت جنگ بندی ممکن ہوئی ۔ فلسطینی سفیر نے قبلہ اول کے تحفظ اور فلسطینیوں کی جدجہد کی حمایت کرنے پر خیبر پختونخوا کے عوام اور تاجر برادری کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر حبیب اللہ زاہدکا کہنا تھا کہ قائد محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق کہ ہم ناجائز اسرائیلی ریاست کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔فلسطینی عوام پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن میں بستے ہیں۔ ہم فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قبلہ اول کی حفاظت اور آزادی کے لیے ہمیشہ گرانقدر قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہ کی ہم ان کے اس جذبے کوسلام پیش کرتے ہیں

More posts