Baaghi TV

پشاور کو بڑی تباہی سے پچا لیا گیا

پشاور کو بڑی تباہی سے پچا لیا گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، تین خود کش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سخی پل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 3 خود کش جیکٹس، 6 آئی ڈیز، ڈیٹونیٹر کارڈ 100 میٹر اور ڈیٹونیٹر فیوز برآمد ہوئے۔

کارروائی کے دوران بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا، سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

More posts