Baaghi TV

پیٹرول کی قیمت سے متعلق اوگرا کی سفارش بارے خبریں بے بنیاد

پیٹرول کی قیمت سے متعلق اوگرا کی سفارش بارے خبریں بے بنیاد

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا کی سفارش کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان میں لکھا کہ پریس اور الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹس زیر گردش ہیں کہ اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی تھی جو کہ بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی تھی، اوگرا کی جانب سے پیٹرول سستا کرنے کی تجویز سے متعلق خبر بےبنیاد ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے یکم مئی سے پیٹرول کی سابقہ قیمت کو ہی برقرار رکھا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

تاہم یاد رہے کہ اس بارے میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرول کی قیمت بڑھانے کی سفارش کی ہے اور مشورہ دیا کہ پٹرول کی قیمت کو بڑھایا جائے.

More posts